لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کررہی ہے۔نوجوانوں میں صحت سرگرمیوں کو عام کرنے کیلئے کھیلوں کا انعقادضروری ہے۔نوجوانوں کی اگر سرپرستی کی جائے تو وہ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سول لائنز میں اسلامی جمعیت طلباءکی طرف سے 3 روزہ ''فارانین پریمئر لیگ '' کے نام سے سپورٹس کا انعقاد طلباءنوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے بہترین فورم ہے۔ نوجوانوں کی اگر سرپرستی کی جائے تو وہ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔شاندار ''فارانین پریمئر لیگ کے انعقاد پر ناظم علاقہ غربی میاں محمد اکمل،، ناطم کالج بردار اعجاز احمد گونلد، حسن رضا، گھمن و دیگر ذمہ داران جمعیت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نیاسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور 3 روزہ ''فارانین پریمئر لیگ '' کے افتتاح کے موقع پر طلبہ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔