لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی رہائشی ہزاروںخواتین سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث شدید مسائل اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ گھر والوںکیلئے ناشتہ، چائے اورکھانا تیار کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو میںصائمہ نثار، ساجدہ بشیر نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی سے زندہ درگور عوام اب مہنگی لکڑیاں اور ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ خالی سلنڈروںکی قیمتوںکو بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ حکمران بتائیں ہم کہاں جائیں، فیروزہ اور سعدیہ نے کہاکہحکومت گیس کے مسئلے کا ٹھوس حل نکالے، ہر روز مہنگے ہوٹلوں سے کھانا نہیں منگا سکتے، مجبوراً سستے ہوٹلوں یا ریڑھیوں سے کھانا منگانا پڑتا ہے جس سے گھر والے بیمار پڑ رہے ہیں۔
لاہور میں سوئی گیس کی عدم دستیابی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
Nov 30, 2022