اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے گلوبل پبلک سکیورٹی فورم کی پہلی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین گہرے تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے گلوبل پبلک سکیورٹی فورم کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی، چین اور پاکستان عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان، چین کے مابین گہرے تعلقات، مزید مستحکم ہو رہے ہیں : وزیر مملکت داخلہ
Nov 30, 2022