کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گزشتہ کئی روز سے مسلسل اضافے کے بعد ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کو بریک لگ گیا۔ انٹر بنک تبادلہ میں ڈالر کا بھائو 223.95 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھائو 231 روپے بر برقرار رہا۔ ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 61 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔ سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 302 پوائنٹس اضافے سے 42373 پر بند ہوا۔