سپیکر قومی اسمبلی کا ویزا پروسیسنگ سینٹر کی اسلام آباد منتقلی پر حکومت کینیڈا سے اظہار تشکر


اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کینیڈین ویزا پروسیسنگ سینٹر کو ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے مطالبے کو تسلیم کرنے پر پارلیمنٹ اور حکومت کینیڈا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی پارلیمنٹس دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کو بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائوس آف کامنز کے سپیکر مسٹر اینتھونی روٹا کو لکھے گئے خط میں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن