ڈاکوبے لگام،فیروز والا،فیصل آباد میں 2شہری قتل:منڈی بہاء الدین میں ڈکیت مارا گیا


لاہور، فیصل آباد‘ منڈی بہائوالدین (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاؤ الدین میں وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ پولیس ڈاکوئوں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئی۔ فیصل آباد میں مزاحمت پر ڈاکوئوں  نے فائرنگ سے  ڈمپر ڈرائیور فیروز والہ میں نوجوان قتل کر دیا جبکہ منڈی بہاؤالدین میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ فیصل آباد میں  ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی،  زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان، مویشی، ٹرک اور 13 موٹر سائیکل چھین لیے گئے۔ شیخوپورہ روڈ پر ڈاکوئوں نے ڈمپر ڈرائیور پچیس سالہ ثمر  سے  موبائل فون اور نقدی چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے  ہلاک کر دیا۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں ڈاکوئوں نے ڈرائیور کو روکنے کی بجائے بھگانے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے ڈمپر ڈرائیور پینتالیس سالہ زوار شدید زخمی ہو گیا۔ وارث پورہ میں وقاص حبیب، 198 ر ب میں آصف، 229 ر ب میں نذیر  کے گھروں اور راجہ چوک میں یاسر عزیز کی دکان سے مجموعی طور پر آٹھ لاکھ سے زائد ، سات تولہ زیورات، ایک درجن موبائل فونز اور لاکھوں روپے جھنگ روڈ پر اڈا سدھار کے قریب ہمایوں  وغیرہ سے تین سو بورے دال سے لوڈ ٹرک اور رحیم ٹاؤن میں جنید، امیر  اور ظہور، لیاقت آباد میں اقبال، نلکا کوہالہ سٹاپ کے قریب نعمان، جھنڈانوالہ پھاٹک کے قریب شہزاد، لائل پور گارڈن میں ماجد، خالد آباد میں شبیر، 245 ر ب میں نور ، 232 گ ب میں بلال، 424 گ ب میں مدثر  وغیرہ سے مجموعی طور پر بیس لاکھ سے زائد، چار تولہ زیورات، تین درجن موبائل فونز اور قیمتی سامان مسلح ڈاکوؤں نے چھین لیا جبکہ کارخانہ بازار سے عبدالجبار، منشی محلہ سے اسلم، مدینہ پارک سے عدنان اور شکیل مسیح، کوہ نور پلازہ سے فہد اور افتخار، بسم اللہ ٹاؤن سے عامر، عثمانیہ پارک سے عبدالاحد، غلہ منڈی سے اسد شفیق، کالج روڈ سے عمر، داؤد کالونی سے طاہر، جھنگ روڈ سے مہراب، 229 ر ب سے طایر الاسلام کی موٹر سائیکلیں، نواز پارک اور 144 گ ب سے ٹرانسفارمر، 190 ر ب سے خضر حیات اور یاسین پورہ سے شازیہ  کے گھریلو بجلی میٹر، 353 گ ب سے بلال اور 564 گ ب سے ثناء اللہ کے مجموعی طور پر چالیس لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی چور لے گئے۔ منڈی بہائوالدین  کے نواحی گائوں رکن تھانہ گوجرہ میں صبح سویرے ڈاکوئوں نے  عمران پوری کے ڈیرہ پر دھاوال بول دیا۔ سکیورٹی گارڈ اور ڈاکوئوں میں فائرنگ سے ایک ڈاکو منور ہلاک‘ دوسرا فرار ہو گیا۔ ڈاکو پولیس کو 22 مقدمات میں مطلوب تھا۔ فیروز والہ تھانہ صدر کے علاقہ شیش محل میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں  نے فائرنگ کر کے گھر کے سربراہ مدثر علی کو ہلاک جب کہ اس کی بیوی کو زخمی کر دیا۔  مدثر علی  اہل خانہ ہمراہ گھر میں سو رہے تھے کہ  نامعلوم افراد واردات کرنے کے لئے گھر میں داخل ہوئے جس پر  مدثر علی نے مزاحمت کی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ اس کی بیوی عابدہ شدید زخمی ہوگئی۔ لاہور میں ڈاکوؤں نے باغبانپورہ  کے علاقے میںذوالفقار  کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر6لاکھ 10ہزار  زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،گلشن اقبال  میں عبدالباسط سے 5لاکھ  اور موبائل فون، گلشن راوی میں نذیر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 23ہزار  زیورات اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں صغیر سے ڈیڑھ لاکھ  اور موبائل فون،  ٹاؤن شپ  میں سلمان سے ایک لاکھ  اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں احمد سے 50ہزار اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں عثمان سے پر 40ہزار  اور موبائل فون، اسلام پورہ کے علاقے میں زین العابدین سے 31ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں فواد سے 30ہزار اور موبائل فون، نصیر آباد میں طارق سے21ہزار اور موبائل فون، مستی گیٹ میں مراد سے11ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوہنگ  میں ایک پٹرول پمپ کے ملازم نے 2لاکھ 55ہزار چوری کر لئے۔ چوروں نے رائیونڈ سٹی اور ٹاؤن شپ سے2کاریں، ہنجروال سے رکشہ جبکہ رائیونڈ سٹی، نواں کوٹ، نشتر کالونی، غالب مارکیٹ، اچھرہ،  فیکٹری ایریا، باغبانپورہ، ریس کورس اور پرانی انارکلی سے 9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن