اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے کہا ہے کہ24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار248 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔ 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق جبکہ 32 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔