تلاشی کارروائیاں جاری،مزید4نوجوان گرفتار


 نئی دہلی ‘سرینگر(کے پی آئی )  بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈانون جاری ہے ،تازہ کریک ڈاون میں  بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں 4 بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔جبکہ مقبوـضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں تربیت کے دوران بھارتی فوج کا ایک کپتان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیاہے۔کپتان جموں خطے کے ضلع کے علاقے سیمل پور، بڈی برہمنہ میں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین مسرت عالم نے مقبوضہ کشمیر میںقابض بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے ظلم وتشد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوںکی نسل کشی روکنے کے لئے بھارت کے خلاف اقدامات اٹھائے جبکہ جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات اور یواین قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ مسرت عالم نے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کما ن سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ان کی قیادت میں پاک فوج مزید مضبوط ہوگی اور خطے میں پائیدار امن خاص کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔دوسری طرف کشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی سرینگر میں اپنی گپکار رہائش گاہ خالی کرکے ایک نجی گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔پی ڈی پی کے ترجمان نجم الثاقب نے تصدیق کی ہے کہ محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے اور وہ خمبرمیں ایک نجی رہائش گاہ میں منتقل ہو گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...