اسلام آباد (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کا شمار پاک فوج کے انتہائی قابل، باصلاحیت اور تجربہ کار جرنیلوں میں ہوتا ہے۔ یقیناً وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنائیں گے۔