پنجاب اسمبلی، اجلاس جاری، تحریک عدم اعتماد،گورنر راج ناممکن: شیخ رشید

Nov 30, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چار ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اس وجہ سے تحریک عدم اعتمادلانا اور گورنر راج لگانا ناممکن ہے۔ حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔ فضل الرحمن کے بیان نے اس کو رسوا کر دیا ہے۔ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کر دی۔ اسمبلیاں تحلیل ہو گئیں تو ایک سال میں دو الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، گوٹی پھنس گئی ہے۔ عمران خان 30 جنوری تک نئے الیکشن کی تاریخ لے گا، پی ڈی ایم کیلئے گیٹ نمبر 4 بند ہو گیا۔

مزیدخبریں