تحریک انصاف کی مقبولیت نے پی ڈی ایم پر لرزہ طاری کر دیا:مسرت جمشید


لاہور(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت نے پی ڈی ایم جماعتوں پر لرزہ طاری کر رکھا ہے،پی ڈی ایم سربراہ بغض عمران خان میں اپنی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں،نام نہاد عالم دین فضل الرحمان اسلام کی اصل تعلیمات سے نابلد ہے۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عورتوں کو عزت کا مقام دینے والے دین کے ایسے ٹھیکیدار اسلام کی توہین کرتے ہیں،عورتوں کی کردار کشی والے خود کرپشن اعظم کی بیٹی کے حق میں بیت کیے بیٹھے ہیں، یہ بیہودہ گفتگو اور مسخرے بازی سے انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں،پاکستان کی عوام فوری انتخابات چاہتے ہیں،ہمارا ہر جلسہ اور تمام عوامی سروے اس کی گواہی دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ٹولے کی کرپشن کی داستانیں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہیں،سیلاب متاثرین کے پیسوں کی کرپشن کے بعد امدادی سامان بھی بیچ کر کھا رہے ہیں،انشااللہ اب قوم کو چوروں ، لٹیروں اور غاصبوں کی حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے۔

ای پیپر دی نیشن