کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے: سراج الحق

Nov 30, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، احتساب کے ادارے صرف نام کے ہی رہ گئے۔ ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی احتساب نہیں چاہتیں، دونوں نے نیب کو کمزور کیا۔ حکمران جماعتیں سٹیٹس کو کی علمبردار اور استعماری ایجنڈا کی وفادار ہیں۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ ان کی غیرمنصفانہ تقسیم نے اصل خرابی پیدا کی ہے، ایک طرف دولت کے انبار پر بیٹھی دو فیصد حکمران اشرافیہ ہے، دوسری جانب بنیادی وسائل سے محروم کروڑوں افراد ہیں۔ خاندانوں کی بادشاہت نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عوام کے سامنے ایکسپوز ہو گئیں ان کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی۔

مزیدخبریں