اسرائیلی فوج نے 2بھائیوں سمیت 4فلسطینی نو جوان شہید کر دئیے:رواں برس 125سے زائد جانیں آزادی پر نثار


غزہ (نوائے وقت رپورٹ) مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 4 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جن میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے دو بھائیوں 21 سالہ ظافر عبدالرحمان اور 22 سالہ جواد عبدالرحمان کو گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔ ایک اور واقعے میں سفاک اسرائیلی فوج نے بیت امر میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ رواں برس اب تک 125 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جو 1967 میں اسرائیلی قبضے کے بعد سے ایک سال میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے 15 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ فلسطینوں نے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور صیہونی فوجیوں کی ایک بکتر بند گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ دوسری  جانب جنوبی غزہ کی پٹی میں سمندر میں دو کشتیوں پر سوار 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن