آر ڈی اے میں کنٹریکٹ اور جزوقتی  ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا تحفظ دیدیاگیا

Nov 30, 2022


راولپنڈی (عزیز علوی ) آر ڈی اے میں کنٹریکٹ اور جزوقتی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا تحفظ دے دیا گیا 1989 ء میں معرض وجود میں آنے والی راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں صرف 1993 ء میں بھرتیوں کی اجازت دی گئی تھی اور 1999 ء، 2005 ء ، 2007 ء میں جزوقتی اور کنٹریکٹ بھرتیوں پر مختلف کیڈر میں ملازمین رکھے گئے تاہم 2009 ء میں وہ سب مستقل ہوگئے تھے اس کے بعد 2012 ء سے لے کی ہونے والی بھرتیوں کے جزوقتی اور کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات سے دوچار رہے چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ اور ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے طویل تگ و دو کے بعد ان ملازمین کو ان کی تنخواہیں ادا کرنے کا تحفظ گورننگ باڈی سے منظور کرالیا ہے۔

مزیدخبریں