لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عثمان عرف شانی، علی حیدر اور فیصل کو گرفتارکر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ملزمان سے 5 موٹر سائیکلیں اور سپیئرپارٹس غیر قانونی اسلحہ برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان موٹر سائیکل چوری کرتے اور سپیئر پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔