پنجاب پولیس ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کی موبائل ایپ کا آغاز


لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس آئی ٹی برانچ کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر، پیشہ ورانہ مسائل کے ازالے کیلئے پنجاب پولیس ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کی موبائل ایپ کا آغاز کردیا گیا ہے، جو آن ڈیوٹی پولیس افسران کی ویلفیئرکیلئے بنائی گئی ہے۔ پنجاب پولیس ہرمس ایپلی کیشن سے سپروائزری افسران فیلڈ میں تعینات فورس کو درپیش مسائل کی براہ راست نگرانی کیساتھ ساتھ ان کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔افسران اپنی مکمل پروفائل دیکھ سکیں گے اور اگر اس میں کسی قسم کی غلطی ہو تو اسے دور کیا جا سکے گا۔ اہلکار سزا کے خلاف بروقت اپیل کر سکیں گے ۔
جبکہ ملازمین ویلفیئرسے متعلق اپنے تمام واجبات بھی اسی ایپ کے زریعے اپلائی کر سکیں گے۔ اہلکار و افسران پروموشن سنیارٹی، ویلفیئر سے متعلقہ تمام فنڈز، دفتری دستاویزات، این او سی، لاسٹ پے سلپ، پے اینڈ الاؤنس وغیرہ کیلئے اپلائی کرکے حاصل کرسکیں گے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر ممکن ہو گا جبکہ شہداء کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا عمل مزید تیز رفتار ہو جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن