دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت، کرسچن ٹرنر کادونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Nov 30, 2022


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) سترہ سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے عشائیے کاانعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے تقریب میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈز شریک ہوئے عشائیہ تقریب کی میزبانی برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کی زرائع کے مطابق تقریب میں پاکستان کی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر مریم اورنگزیبزوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر خرم دستگیر اور وفاقی وزیرشاہ زین بگٹی، سینیٹر فیصل جاوید،علی زیدی ،زلفی بخاری ،سابق کپتان محمد حفیظ، لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا اور ہیڈکوچ عاقب جاوید نے بھی شرکت کی تقریب کو پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایاگیابرطانیہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ کپتان بابراعظم اور بین اسٹوکس کیلئے سیریز کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوںبین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کے لیے میچ فیس کا ڈونیشن دیا ان کا شکریہ ادا کرتاہوںپاکستان میں کرکٹ کیلئے عوام میں بے پناہ محبت پائی جاتی ہے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے کہا کہ حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں لوگ کرکٹ کی وجہ سے سیاست کو بھول گئے تھے میں خوش ہوں کہ ٹیسٹ میچ میں بھی لوگ پھر سے چند دن سیاست کو بھول کر کرکٹ دیکھیں گے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی نے کہا کہ ما ئک اتھیرٹن اور ناصر حسین کی دو دہائیوں بعد پاکستان آمد پر خوش ہوںپی سی بی حکام نے انگلینڈ کے دورہِ پاکستان کو یقینی بنانے کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کاشکریہ اداکیا۔

مزیدخبریں