اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجونے گلوبل پبلک سکیورٹی فورم کی پہلی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین گہرے تعلقات ہیں جووقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے گلوبل پبلک سکیورٹی فورم کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی چین اور پاکستان عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ سی پیک نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگاپاکستان میں چینی ماہرین اور شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔