اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )پاکستان ریلوے اور ٹیلی مارکس کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ڈیجیٹل نظام ای آر پی Enterprise Resource Planning (ERP) کے نفاذ کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے امور کی ادائیگی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا، انہوں نے کہا کہ ریلوے کے انتظامی و مالی امور کو ڈیجیٹائز کرنے کا خواب پورا ہونے کو ہے۔پاکستان ریلوے کو مینول سے ڈیجیٹائز کرنا نہایت ضروری تھا،ای آر پی کے استعمال سے کام میں جدت, شفافیت اور براہ راست مانینرنگ ممکن ہو سکے گی،مسافروں کو جدید سہولیات مہیا کرنے کے لئے اس نظام کی اشد ضرورت تھے،ای آر پی سسٹمز کے ذریعے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ وسائل کا ا ستعمال بھی کم ہو گا۔اس اقدام کے بدولت پاکستان ریلویز کو بہتر فیصلہ سازی کرنے کا موقع ملے گا.،ریلوے کی آپریشنل کارگردگی مین بہتری آئیگی،آمدن و آخراجات کی براہ راست مانٹرنگ کی جاسکے گی،ہر قسم کے ٹینڈرز شفاف طریقے سے کئے جاسکیں گے،ملازمین کے سروس معاملات کو بہتر انداز میں پرفارم کیا جاسکے گا.ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں،پاکستان ریلویز انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔