اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) این سی آر سی کے زیر اہتمام چائلڈ ڈومسٹیک لیبر کے حوالے سے تقریب ہو ئی جس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیر زادہ اور رکن قومی اسمبلی نویدعامر جیوہ ، رکن اسمبلی ناز بلوچ ، رکن سینٹ روبینہ خالد ،این سی آر سی کے چیئرمین پرسن افشاں تحسین ، تاجدار ہاشمی ، محمد وقاص ،مہناز اکبر ودیگر شرکاء نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وز یر انسانی حقوق ریاض پیر زادہ نے کہا چائلڈ لیبر ہمارے معاشرے کا بچوں کے حقوق کے حوالے سے توجہ طلب پہلوہے۔چائلڈ لیبر کے حوالے سے قوانین موجود ہیں جن پر ٹھوس بنیادوں پراقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، آج کے بچے ہمارے کل کا مستقبل ہیں ، حکومت اس سلسلے میں سماجی تنظیموں کی جانب سے جاری کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہے اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ،چیئرپرسن این سی آر سی نے کہا کہ چائلڈ لبیر اب گلوبل ایشو بن گیا ہے اس کے تدارک کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات مزید ضرورت ہے ، روزی کی تلاش میں ان کا مستقبل تاریک ہو جاتا ہے ، رکن اسمبلی نوید عامر جیوہ نے کہا ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے ، ممبر سینٹ اسمبلی ناز بلوچ نے کہا معصوم بچوں سے مشققت لینے والے رعایت کے مستحق نہیں ہوتے ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کی جانے چائیے یہ بچے معاشرے کی جانب سے توجہ اپنے بنیادی حقوق کے حقیقی حق دار ہیں جن کو اپنے حقوق کا پتہ نہیں ہوتا اور وہ معاشرے کی ناانصافیوں کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں ۔
چائلڈ لبیر اب گلوبل ایشو ،حکومتی سطح پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں ،ریاض پیر زادہ
Nov 30, 2022