پاک کینیڈا دوطرفہ تجارت کو مزید توسیع دینے کی ضرورت ہے،ناز بلوچ

Nov 30, 2022


 اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی میں پاکستان-کینیڈا پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اجلاس ،کنونیر ممبر قومی اسمبلی ناز بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں وزارت خارجہ اور وزارت کامرس کے حکام نے شرکت کی ۔وزارت خارجہ اور وزارت کامرس  کے حکام نے پاک-کینیڈا تجارت اور سفارتی تعلقات پر فرینڈشپ گروپ کو بریف کیا۔ناز بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو مزید توسیع دینے کی ضرورت ہے ، وزارت خارجہ پاکستانی طلبا کو سکالرشپ پر کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے اورکینیڈا میں مقیم پاکستانی طلبا کو سہولیات فراہم کرے،  ناز بلوچ نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے روک تھام میں تعاون قابل ستائش ہے ،  کینیڈا کے پارلیمان میں پاکستانی نجاد سینیٹرز اور ایم پیز اہم کردار ادا کررہے ہیں ،پاکستان اور کینیڈا کے پارلیمانوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ وزارت کامرس ملک کے مختلف چمبرز آف کامرس سے پاک کینیڈا دوطرفہ تجارت بڑھانے کے موضوع پر سیمینار منعقد کرے۔

مزیدخبریں