سنی علما کونسل پاک فوج کی نئی قیادت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہے، مولانا احمد لدھیانوی


اسلام آباد(نا مہ نگار)سربراہ سنی علما کونسل پاکستان مولانا محمد احمد لدھیانوی نے مدینہ منورہ سے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کی کمان سنبھالنے اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیف آرمی سٹاف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنی علما کونسل پاک فوج کی نئی قیادت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہے ۔ ہماری دعا ہے کہ رب اللعالمین مسلح افواج کو ہر محاذ پر ڈھیروں کامیابیاں نصیب فرمائیں ۔ پاک فوج کے ہزاروں شہدا اور غازیوں کے مقدس خون کی امین پاک فوج روایات کی پاسبان ثابت ہو ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہو یا بیرونی و اندرونی چینلجز پاک فوج ہمیشہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو شکست سے ہمکنار کرتی رہے ۔ پاک فوج پاکستان کے غیور عوام کی محبتوں کی ہمیشہ مستحق رہی ہے اور رہے گی  ۔ سابق آرمی چیف جنرل ر قمر جاوید باجوہ کی ملک میں امن و استحکام کے قیام کیلئے کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے  ، پیغام پاکستان ، قومی یکجہتی کے بیانئے کیلئے عملی تگ و دو ان کے احسن ترین اقدام تھے ۔ سی پیک اور معاشی امور پر بھی سابق آرمی چیف نے احسن ترین کردار ادا کیا ۔ سنی علما کونسل پاکستان کی قیادت مسلح افواج کے نئے اور سابق قائدین کیلئے دعاوں نیک تمناوں کے جذبے کا اظہار کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن