فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کے نرخناموں کی موجودگی اور اوورچارجنگ کی روک تھام کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں مارکیٹوں وبازاروں میں 1175 انسپکشن کیں اورپھل وسبزیوں اور کریانہ کی اشیاء کی اوورچارجنگ اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر 120 دکانداروں کو ایک لاکھ 72 ہزار 500روپے جرمانہ کیا ۔