لاہور(سپورٹس رپورٹر)کیمرون کے گول کیپر آندرے اونا نے اپنے ورلڈ کپ سکواڈ کو چھوڑ دیا ہے اور وہ ملک کی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد ٹورنامنٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ اونانے ٹیم ہوٹل چھوڑ دیا اور ان کی ابتدائی منزل پیرس ہے جس کے بعد وہ کیمرون جائیں گے۔
۔اونا نے کہا کہ میں نے اپنی تمام تر کوششیں اور توانائی ایک ایسی صورتحال کا حل تلاش کرنے میں لگا دی ہے جس کا ایک فٹبالر اکثر تجربہ کرتا ہے، لیکن دوسری طرف سے کوئی مرضی نہیں ہے۔تاہم، میں ہمیشہ اپنی ٹیم اور ملک کی کامیابی کیلئے ذمہ دار لوگوں کے فیصلوں کا احترام اور حمایت کرتا ہوں۔کیمرون کی فٹ بال فیڈریشن (فیکا فوٹ) نے انڈومیٹیبل لائنز کے کوچ ریگوبرٹ سانگ کے کہنے کے بعد کارروائی کی کہ اونانا نے اپنا سربیا کیخلاف دوسرا گروپ جی میچ نہ کھیلنے کو کہا تھا۔انہوںنے کہا کہ ہمیشہ ٹیم کو اچھے طریقے سے کامیابی کی طرف لے جانے کے طریقے سے برتاؤ کیا۔
فٹبال ورلڈ کپ ‘کیمرون کے گول کیپر آندرے اونا نے سکواڈ چھوڑدیا
Nov 30, 2022