پانچویں کراچی یونائیٹڈفٹبال یوتھ لیگ کا آغاز


کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے زیر اہتمام پانچویں کراچی یونائیٹڈفٹبال یوتھ لیگ کا آغاز کردیا گیا ۔ گروپ سسٹم کے فارمیٹ پر کھیلی جانے والی اس لیگ میں انڈر 10، 12، 14 اور 16 سال کے مقابلوں میں سرکاری سکولوں کے طلبا سمیت 1084 لڑکے شرکت کریں گے۔ ہر گروپ سے ٹاپ ٹیمیں براہ راست اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس سال لڑکیوں کی تعداد کو 12 تک بڑھا یا گیا ہے۔ لیگ کے دوران پرانا گولی مار، شیریں جناح کالونی، ملیر، بلدیہ، ابراہیم حیدری اور اورنگی ٹا¶ن سمیت مختلف مقامات پرمجموعی طورپر213میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ہر میچ کے آفیشل ریفریز اور میچ کمشنرز کی تقرری کے ساتھ ساتھ ہر کھلاڑی کو کٹس بھی فراہم کیں جائیں گی۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے سی ای او ریحان شیخ نے کہاکہ ہمیں پاکستان میں کراچی یونائٹیڈ کے ساتھ اس طرح تبدیلی کے اقدام کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔کراچی یونائیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران علی نے کہاکہ،”یوتھ لیگ کا اقدام اب کمیونٹی کلچر اور فٹبال کیلنڈر کا حصہ بن چکا ہے۔ہم مستقبل میں بہتر کھلاڑی تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہمارے کوچ لیورپول فٹبال کلب کے ’ٹرین دی ٹرینر‘ پروگرام سے مستفید ہوتے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن