گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال کے آڈیٹوریم میں سموگ آگاہی سیمینار منعقد ہواجس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی،سیمینار سے ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی کیساتھ ساتھ سموگ نے ہر طرف اپنا اثر ظاہر کر نا شروع کر دیا ہے اس لئے گھر سے نکلتے وقت احتیاطی تدابیر ماسک کا استعمال کرنا ضروری ہے ،کچھ لوگ سموگ اور فضائی آلودگی کے اثرات سے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس ہوتے ہیں، بشمول وہ لوگ جو سینے، پھیپھڑوں یا دل کی موجودہ شکایات رکھتے ہیں، سموگ کی صحت کو متاثر کردہ پہلی علامات گلے، ناک، آنکھوں یا پھیپھڑوں میں جلن ہوسکتی ہیں اور سانس لینا متاثر ہوسکتا ہے۔ بعدازاں’’سموگ سے بچائو ممکن ‘‘ ریلی بھی نکالی گئی۔ جس میں ڈاکٹرز ‘نرسز ‘پلمونالوجی ڈیپارٹمنٹ اور دیگرسٹاف نے بھرپور شرکت کی ۔