حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی ہدایت پر سول ڈیفنس افسر عرفان علی ملک نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی 4آئل ایجنسیوں کو سیل کر کے مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے تھانوں میں جمع کرادئیے، سول ڈیفنس افسر عرفان علی ملک نے شہر کے مختلف علاقوں کا لج روڈ،جلالپورروڈ،بجلی محلہ اور محلہ ڈھاب والاء میں غیر قانونی آئیل ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کرتے چار ایجنسیوں کو سیل کر دیا۔
حافظ آباد: غیر قانونی 4آئل ایجنسیاں سیل
Nov 30, 2022