سرائے مغل (نامہ نگار) سرائے مغل اور گردونواح میں جعلی اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے فراڈیوں نے عوام کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا دیا۔سستی زمین اور پلاٹ دینے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح دیہاتیوں سے کروڑوں ہتھیا لیے۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل اور گردونواح میں با اثر افراد نے زرعی زمینوں پردرجنوں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیاں بنا کر عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا رکھے ہیں ۔ علاقے کے معروف سماجی رہنما سینئر وکیل مشتاق رانا نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی اور جعلی ہاوسنگ سوسائٹیوں پر فوری طور پرپابندی لگائی جائے تاکہ سادہ لوح عوام لٹنے سے بچ جائیں۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹی میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا از خود نوٹس لیں اور نیب کے ذریعے تحقیقات کرائیں۔
سرائے مغل ونواح میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار
Nov 30, 2022