شرقپور شریف (نامہ نگار) سابق ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ آرمی چیف کو قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں طاقت ہونے کے باوجود طاقتور اپنے آپ کو قانون کے مطابق تابع کرکے چلے تو اس میں پاکستان کا مستقبل اور بہتری ہیں انہوں نے کہا کہ آج ایک نیا دور شروع ہوا ہے تمام عدالتیں، عسکری اور تمام بیوروکریسی ذمہ داروں کو اپنے آپ کو قانون اور آئین کے تابع رکھ کر چلنا چاہیے اور پاکستان کی بقاء کی اور ترقی کی بات کرنی چاہیے آپس میں اصلاح مشورہ کرنے سے مل جل کر بیٹھنے سے ہی برکت ہے سیاسی تنازعہ اپنی جگہ مل بیٹھ کر مشاورت کر لینی چاہیے سیاسی ورکر کی حیثیت سے درخواست کروں گا مل جل کر غور و فکر کرنے سے ہی ملک ترقی کریگا ۔ انتخابات میں جائیں اور عمران خان کا مطالبہ پورا کریں اسی میں ہی پاکستان کی بقا ہے ۔
سیاسی تنازع اپنی جگہ مل بیٹھ کر مشاورت کر لینی چاہیے: جلیل احمد شرقپوری
Nov 30, 2022