شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی نائب صدر و وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی ہدایات پر ان کے انتہائی مخلص قریبی ساتھی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سماجی کاروباری شخصیت حاجی طارق محمود ڈوگرنے معروف صحافی اور رانا تنویر حسین کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور قابل اعتماد ساتھی ندیم صادق گورایہ مرحوم کی بیوہ سے اظہار تعزیت کیا اور 5 مرلہ پلاٹ کی رجسٹری انکے سپرد کر دی اس موقع پر شیخ ندیم، ذیشان شوکت ڈوگر، نوید بگا ڈوگر، صفدر ڈوگر، منظور ٹل و دیگر موجود تھے۔