ملتان ( خبر نگار خصوصی )مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری سے ملاقات میں ہسپتالوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاسلاٹر ہاﺅس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ناقص پائے گئے دومردہ جانور بکریاں اورایک بچھڑا مردہ پائے گئے۔عملہ سلاٹر میں چودہ ملازمین میں سے سپرنٹنڈ نٹ ندیم خاکوانی موجود تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فورڈ آصف رضا سے ملاقات کی اور تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی سہولت عوام کو سستا آٹا سیل کرنے کے ساتھ ساتھ گنجان آباد اور غریب آبادیوں میں چاہ کورے والا،پرانی چونگی نمبر سات ،خوشحال کالونی ،بوسن دوڈ ،مظفرآباد ٹبی شیر خان ،سنٹر جیل میں ٹرالی میں سستا آٹا فراہم کیا جائے۔محکمہ صحت میں ڈاکٹر ارشد عباس ا نچارج ایچ آر ایم سے ملاقات کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا دہی مرکزصحت مردان پور میںہسپتال کے عملہ میں صرف لیڈی ہیلتھ وزیٹر موجود تھی اور خاکروب بطور ڈسپینسر مریضوں کو ادویات دے رہا تھا صفائی کا ناقص انتظام تھا۔متی تل موضع آڑے والا ہسپتال میں صرف صائمہ جبیں موجودتھی مریضوں کا رش تھا۔صائمہ جبیں نے بتایا کہ میڈیکل آفسر ڈاکٹر مریم کا تبادلہ تین دن پہلے ہو چکا ہے۔رول ہیلتھ سنٹر قادر پور راوں ہسپتال میں میڈیکل آفسر ڈاکٹر ایمن خالد مریضوں کو چیک کر رہی تھی ان کے ہمراہ ڈسپنسر محمد رمضان اور مڈ وایف حمیرا ریاض بھی موجود تھی۔رول ہیلتھ سنٹر قصبہ مڑل میں میڈیکل آفسر موجود نہ تھے صرف ڈسپینسر مریضوں کو ادویات دے رہے تھے۔
طارق گجر