شجاع آبادمیں جعلی اسٹامپ فروشی کا ایک اور سکینڈل ، نوجوانوں کا مستقبل داو¿ پر


اڈالاڑ،کوٹلی نجابت(نمائندہ نوائے وقت) شجاع آباد میں جعلی اسٹامپ فروشی کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، ہزاروں نوجوانوں کے مختلف اداروں میں جمع کرائے اسٹامپ پیپرز بھی جعلی نکلے ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس‘ایس یو پی پولیس‘ ٹریفک اسسٹنٹ کنٹرول ٹریفک لائن‘ اسلام آباد میں بطور کانسٹیبل بھرتی کے لیے بھیجوائے گئے اسٹامپ پیپرز بھی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے جعلی اسٹامپ پیپرز فروخت کرنیوالوں نے ہزاروں بے رو ز گار نوجوانوں کا مستقبل بھی داو¿ پر لگا دیا ہے لیکن تاحال فروختگی کا سلسلہ جاری ہے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے چار ملوث اسٹامپ فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے لیکن نہ توان کو گرفتار کیاگیا اور نہ ہی ان کے لائسنس معطل کیے گئے جبکہ انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
سکینڈل

ای پیپر دی نیشن