ملتان (سپیشل رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وسینئر بلوچ رہنما رو¿ف خان ساسولی نے کہا ہے کہ کشمیر میں آ زاد امیدواروں کا بھاری اکثریت سے جیتنا سیاسی جماعتوں کے خلاف عدم اعتماد ہے استعفیٰ دینا عمران خان کی سوچ ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ارکان اسمبلی اس سوچ سے اتفاق کرتے ہیں یا نہیں لیکن مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ صوبائی وقومی اراکین اسمبلی کے اکثریتی نمائندے اس کی سوچ سے اتفاق نہیں کریں گے اور استعفیٰ دینے کے لیے بھی کوئی تیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا رو¿ف خان ساسولی نے مزید کہا کہ گزشتہ 75 سالوں سے عوامی مفادات کو یکسر نظر انداز کیا گیا بدقسمتی سے آ ج دن تک سیاسی جماعتوں کی نظر اندازی کا یہی عالم جاری ہے افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ چاروں صوبوں کے مڈل کلاس طبقہ کے نمائندے وکلاء ،کسان،طلبہ،یوتھ یکجا نہیں ہورہے ہیں یہی وجہ ہے کہ موقع پرست سیاسی جماعتیں ملک پر غالب ہیں۔
رو¿ف ساسولی
اراکین اسمبلی کی اکثریت استعفا دینے کیلئے تیار نہیں ،رو¿ف ساسولی
Nov 30, 2022