بہاول پور، ملتان(جنر ل رپورٹر، خصوصی رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب محمد اقبال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حاصل پور کا دورہ ، سیکرٹری کا ہسپتال میں صفائی اور سروس ڈیلیوری کے موثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار، انفراسٹرکچر کی اچھی دیکھ بھال پرہسپتال انتظامیہ کو شاباش۔ دورہ کے دوران سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم عارف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں گائنی سروسز 24 گھنٹے فراہم کی جائیں اورہیپاٹائٹس کلینک میں میڈیسن سٹور کو صاف ستھرا بنایا جائے اور اس میں ادویات کو ترتیب وار رکھا جائے۔
سیکرٹری صحت