سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، خواتین اذیت میں مبتلا


ٹاٹے پور،ماچھی وال( نامہ نگار) سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، خواتین اذیت میں مبتلا ٹاٹے پور سے نامہ نگار کے مطابق بستی بھٹہ۔ بستی جھرلووالہ۔ بستی شوگر ملز۔ بستی شاہ مراد۔ محلہ اسٹیشن بوھڑ روڈ و دیگر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔جس سے گھریلوخواتین شدید اذیت میں مبتلا ہیں لکڑی ایل پی جی گیس بھی قوت خرید میں نہیں رہی  شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری سوئی گیس ملتان کے جنرل منیجر سے لوڈ شیڈنگ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ماچھی وال سے خبر نگارکے مطابق محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صبح 8 بجے اور رات کو 8 بجے گیس بند کر دی جاتی ہے جس سے تاجر حضرات بوڑھے بچے خواتین شدید پریشان ہیں تاجر حضرات اور باقی کاروباری طبقہ ناشتے کے لیے اور رات کے کھانے کے لیےہوٹلوں پر دربدر پھرتا ہے قربان علی،سلیمان،حق نواز لنگڑیال ،شوکت عباس گل ناصر شمس گگڑانہ میاں طاہر سلیم سہو کامران یوسف سیال اظہر عباس دانش شکور سہو مہر علی شیر تجرا چوہدری عدیل ارشاد غضنفر عباس ودیگر شہریوں نے گیس شیڈول صبح ساڑھے نو بجے اور رات ساڑھے نو بجے تک بحال رکھنے کی اپیل کی ہے
 سوئی گیس

ای پیپر دی نیشن