وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بلوچستان پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مزمت.

وزیرِ اعظم کی واقعے کی تحقیقات اور   زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی  فوری ہدایت. واقعے میں پولیس اہلکار سمیت اور ایک بچے  کی شہادت پر دلی دکھ  ھوا ھے۔پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، جس پر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں.شر پسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی اس مہم کو روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے. پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیو اہلکار شرپسند عناصر کی ان مزموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہےحکومت ملک سے پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی. مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں. واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے. 

ای پیپر دی نیشن