ملک میں لادینیت کے فروغ کے خواہاں رسوا ہونگے، حافظ محمد سلمان


ملتان( سماجی رپورٹر ) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ ملک میں لادینیت کے فروغ کے خواہاں رسوا ہونگے۔ جوائے لینڈ فلم کی کسی صورت اجازت نہیں دینی چاہئے۔ خواجہ سراو¿ں کے حقوق کے کوئی خلاف نہیں مگر ٹرانس جینڈر بل میں موجود تبدیلی جنس ودیگر شقیں قابل قبول نہیں۔ عمران خان اقتدار چھن جانے کے بعد حواس باختہ ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبرل قوتیں اسلام میں لادینیت کے جو خواب دیکھ رہی ہیں انہیں رسوائی ہوگی ہم نفاذ اسلام کی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر اجلاس میں حا فظ عبدالغفور، انعام الرحمان یزدانی،مولانا اکرم شہزاد، طلحہ ثنااللہ، قاری ہدایت اللہ رحمانی، عقیل بھلر،سمیع اللہ ثاقب، میاں احسان الہی، یامین محمدی، عمران دریشک، مولانا عبدالشکور،عثمان غنی ودیگر شریک تھے۔
حافظ محمد سلمان

ای پیپر دی نیشن