لاہور (نامہ نگار) گلبرگ کے علاقے میں سکھ یاتریوں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ پولیس وردی میں ملبوس کار سوار ڈاکوو¿ں نے شاپنگ کرنے والی سکھ فیملی کو لوٹ لیا۔ گلبرگ میں کنول جیت نامی سکھ اپنی فیملی کے ہمراہ شاپنگ کر کے پلازے سے نکلا تو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوو¿ں نے تلاشی بہانے کنول جیت سنگھ اور اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ مالیت کی انڈین کرنسی، ڈیڑھ لاکھ پاکستانی کرنسی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسر اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈاکوو¿ں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں اس واردات سے ہائی سکیورٹی زون اور غیر ملکیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔