لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری کا داتا دربارکا دورہ،مزارپر جاری تعمیراتی و ترقیاتی امور کی رفتار، 24/7 لنگر خانے میں مہیا کردہ لنگر کے میعار کی چیکنگ اورعام زائرین کیلئے دیگر سہولیات کی فراہمی بارے،مختلف پہلوو¿ں کاجائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حضرت داتا گنج بخشؓکی شخصیت اور افکارواحوال کو بر صغیر کی تاریخ تصوّف میں نہایت معتبرمقام حاصل ہے۔ جس کے پیش ِنظر حکومت آپؓ کے مزارِ اقدس کو ایک ماڈل خانقاہ کے طور پر آراستہ کر رہی ہے۔ جدید دور کے تقاضوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے ضروری ہے کہ ہم خانقاہ کو، ان کے طرزِ تعمیر اور زائرین کی گنجائش کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے خوبصورت دلاویز اور آسودہ بنائیں، تاکہ آنے والا ہرزائر خوشگوار احساس اور روحانی آسودگی سے ہمکنار ہو۔ مزارات اور مساجد ہماری مقامی آبادی اور معاشرت کا " نیوکلس" اور ایک موثر دینی اور معاشرتی ادارے کے طور پر معروف اور معتبر ہے۔