اظفر علی ناصر ،محمد علی رندھاوا کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ ،جائزہ لیا 

Nov 30, 2023

لاہور(خبرنگار)وزیر ہاو¿سنگ سید اظفر علی ناصر نے کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ علی الصبح شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وزیر ہاو¿سنگ اور کمشنرلاہور و ڈی جی نے بیدیاں انڈرپاس، شاہدرہ چوک، کیولری انڈرپاس، گھوڑا چوک، اکبر چوک اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین ،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔ تمام منصوبوں پر رات کی شفٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اکبر چوک فلائی اوورز پر بیوٹیفکیشن اور فنشنگ کا کام رات گئے تیزی سے جاری ،اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کو چند روز میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ بیدیاں انڈرپاس کے اطراف سڑکوں کی اسفالٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبے سے منسلک فیز 5، فیز 6, نواز شریف انٹرچینج سمیت کل 12 رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔وزیر ہاو¿سنگ اظفر علی ناصر نے کہا کہ و زیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔

مزیدخبریں