فن لینڈ (نیٹ نیوز) دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز آئیکون آف دی سیز کو باضابطہ طور پر دنیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ رائل کیریبین نامی کمپنی کے 28 بحری جہازوں کے بیڑے میں آئیکون آف دی سیز کو شامل کر لیا گیا ہے۔ فن لینڈ میں تیار ہونے والے جہاز کے ڈیزائن سے لے کر اس کی تیاری تک ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔ یہ جہاز ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا ہے جس میں 20 عرشے، نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک کی نقل اور متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اس میں ایک وقت میں 9950 افراد سفر کر سکیں گے اور یہ جنوری 2024ء میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گا۔ یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے۔
ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز دنیا کے سامنے پیش
Nov 30, 2023