لاہور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او ائی سی یہود و نصاری کے گھر کی لونڈی بنی ہوئی ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے عالم اسلام کو یکجا اور متحد ہونا ہوگا۔ عرب ریاستوں کو فلسطین کے مسئلہ پر اپنی بے حسی کو ختم کرنا چاہیے۔ تحفظ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ ؓکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ حقوق اہل سنت کی بازیابی کیلئے تمام آئینی محاذ پر جنگ لڑیں گے۔