قصور: 10 سالہ بچے سے زیادتی قتل کے مجرم کو سزائے موت

قصور (نمائندہ  نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور چوہدری فرخ حسین نے تھانہ کھڈیاں کے علاقہ میں دس سالہ بچے عبدالرحمن کیساتھ تشدد کے بعد زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سلیم کو سزائے موت اور  سترہ سال قید با مشقت اور مجموعی طور پر مبلغ چھ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کی مطابق تھانہ کھڈیاں خاص کے علاقہ میں جولائی سال 2019 میں مدعی تسلیم عباس کے دس سالہ بیٹے عبدالرحمن کو ملزم سلیم نے مقتول کو بہلا پھسلا کر قریبی کھیتوں میں لیجا کر بہیمانہ تشدد کے بعد زیادتی کرکے اس کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن