کئی وارداتیں‘ ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی مال لیکر فرار

لاہور(نامہ نگار)شہر میںچوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں دیگر سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق  روزنامہ نوائے وقت کے سینئر سب ایڈیٹر محمد معین کاموبائل فون چوری ہوگیاوہ گزشتہ روز کام کے سلسلہ میں فرید کورٹ ہائوس گئے تھے جہاں سے موبائل فون چوری ہوگیا ایف آئی آر کیلئے تھانہ مزنگ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ڈاکوؤں نے نصیر آباد میں ضیغم اور اس کی فیملی کو بھی گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ ‘ زیورات ‘ موبائل فون،غازی آباد میں سرفراز سے 3 لاکھ ‘زیورات‘ موبائل فون،مصطفی ٹاؤن میں امجد سے 2لاکھ‘ موبائل فون‘ کوٹ لکھپت میں سے ڈاکو جان محمد سے ڈھائی لاکھ ‘موبائل فون‘شاہدرہ میں سراج سے 2 لاکھ 40 ہزار‘ موبائل‘راوی روڈ جمیل سے ایک لاکھ‘ موبائل فون،ملت پارک میں خرم سے 12ہزار‘ موبائل فون،باٹا پور میں جوادسے 4ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی،ماڈل ٹاؤن،ہنجروال‘ جوہر ٹاؤن میں سے 4 کاریں جبکہ سندر،مانگا منڈی، گڑھی شاہو، شفیق آباد، غالب مارکیٹ،سبزہ زار‘ فیکٹری ایریا میں 7 موٹرسائیکل چوری کرلئے۔

ای پیپر دی نیشن