لاہور(نامہ نگار)جنوبی چھاؤنی میں مالک نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جلانے کی کوشش کی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی میں نعمان نامی شخص نے اپنی گھریلو ملازمہ شبنم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر شدیدزخمی ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اس کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں،تاہم پٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔
جنوبی چھاؤنی میںمالک کی ملازمہ کوتشدد کے بعد جلا نے کی کوشش‘گرفتار
Nov 30, 2023