کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کراچی کے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے میں افسروں کے ملوث ہونے کے حوالے سے ٹھوس شواہد ملے تو مجرم اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں عمارتوں میں فائر سیفٹی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد اور شہر کی بلند و بالا عمارتوں میں آتشزدگی سے متعلق واقعات کی روک تھام کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی اور اسی دوران عدالت نے یہ ہدایات جاری کیں۔
شاپنگ مال آتشزدگی، حکومت مجرم اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کرے: سندھ ہائیکورٹ
Nov 30, 2023