لاہور (خبر نگار) لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما و سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف چینوٹ میں اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون من پسند کمپنی کو مائنز کے ٹھیکے دینے کے الزام میں ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 14 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے سبطین خان کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سبطین خان کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔ شریک ملزمان سلیمان غنی، امتیاز چیمہ، محمد شاہد، عبدالستار میاں عدالت پیش ہوئے۔