سابق صوبائی وزیر رانا افضل‘ ٹکٹ ہولڈرز مسلم لیگ (ن) میں شامل

Nov 30, 2023

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر خوراک پنجاب رانا محمد افضل سمیت سابق ایم پی اے اور سابق ٹکٹ ہولڈرز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر خوراک پنجاب رانا محمد افضل، سابق ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر، سابق ٹکٹ ہولڈر رانا ذوالقرنین خان اور رائے فیصل رشید بھٹی نے مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے شمولیت کا اعلان صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب و سابق ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل کی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ننکانہ صاحب و سابق ایم این اے رانا محمد اسحاق اور ٹکٹس صدر ننکانہ صاحب رانا محمد ارشد کے ہمراہ کیا۔ اس سے قبل رانا محمد اسحاق کی سربراہی میں دو رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی نے ضلع ننکانہ صاحب کے حلقہ NA111, NA112 - اور صوبائی حلقوں PP132, PP133, PP134, اور PP135 میں پارٹی ٹکٹس کے لئے درخواستیں جمع کروانے والے امیدورںکے انٹرویوز کئے۔ یہ کوآرڈی نیشن کمیٹی پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے اپنی سفارشارت مرکزی پارلیمانی بورڈ کو جمع کروائے گی۔  ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری روایات کی امین جماعت ہے۔

مزیدخبریں