لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید و دیگران کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ملزموں کی جوڈیشل ریمانڈ میں 6دسمبر تک توسیع کر دی۔ یاسمین راشد سمیت 4 ملزموں کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سمیت 47 ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔