اقوام متحدہ اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے ٹریبونل بنائے: طاہر اشرفی

Nov 30, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء  کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل بنایا جائے جس کی سفارشات کی روشنی میں اسرائیلی حکام کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کو قابض، غاصب اور ظالم سمجھتے ہیں۔ ہمارے اس اصولی موقف میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ غزہ پر مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے عالمی سطح پر اوپن اور بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ آرمی چیف حافظ عاصم منیر اور نگران حکومت کی کاوشوں سے اربوں ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے۔ آنے والے دنوں میں قوم کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ جامعہ منظورالاسلامیہ لاہور کینٹ میں منعقدہ سیمینار میں مولانا اسداللہ فاروق، علامہ پیر زبیر عابد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالخلافہ القدس ہوگا۔  ہم فلسطینی موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں